Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

پاکستان کا اسرائیل حماس جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ جنگ بندی فلسطین میں امن کی جانب پہلا قدم ہو۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ یہ اجتماعی اقدام کی طاقت ہے اور یہ ہر شخص اور قوم کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ جنگ بندی فلسطین میں امن کی جانب پہلا قدم ہو۔
جمعرات کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے اسمبلی پر زور دیا تھا کہ اس کو  فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سلامتی کونسل بین الاقوامی امن کے قیام کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔
انہوں نے غزہ اور دیگر علاقوں میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری امداد بھیجے جانے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
انہوں نے انسانی حقوق کونسل، عالمی عدالت انصاف اور انصاف کے دیگر اداروں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ اسرائیلی مظالم کا احتساب کریں۔

شیئر: