Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

مدینہ منورہ سمیت نو علاقوں میں جمعرات کو بارش کا امکان

زیادہ درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ مکہ مکرمہ اور الاحسا میں ہوگا(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے  کہا ہے کہ جمعرات اور جمعے کو سعودی عرب کے نو علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 
اخبار  24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ مدینہ منورہ، حائل، الجوف، حدود شمالیہ اور تبوک ریجنوں میں مطلع ابر آلود رہے گا اور پھر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ عسیر، جازان، باحہ اور مکہ مکرمہ کے بالائی علاقے بھی تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی زد میں رہیں گے۔
 موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعرات کو سعودی عرب میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 45 سینٹی  گریڈ مکہ مکرمہ اور الاحسا میں ہوگا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت 12 سینٹی  گریڈ السودۃ میں رہے گا۔

شیئر: