Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

لبنان میں زینہ عکر کو وزیرخارجہ کا قلمدان بھی تفویض

زینہ عکر نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع کے طور پر کام کررہی ہیں۔ (فائل فوٹو اے ایف پی) 
لبنان کے صدر میشال عون نے وزیر خارجہ شربل وھبۃ کے مستعفی ہونے کے بعد زینہ عکر کو نیا وزیرخارجہ مقرر کیا ہے۔ زینہ عکر نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع کے طور پر پہلے ہی سے کام کررہی ہیں۔  
لبنانی نیشنل  میڈیا ایجنسی کےمطابق صدر عون نے شربل وھبۃ کا استعفی منظور کرکے انہیں وزیرخارجہ کی حیثیت سے سبکدوش کردیا ہے۔  
میڈیا ایجنسی کا کہنا ہے کہ صدر میشال عون نے وزیراعظم حسان دیاب سے مشاورت کے بعد زینہ عکر کو وزیر خارجہ کے فرائض تفویض کیے ہیں۔ 
یاد رہے کہ لبنان میں نئی حکومت کی تشکیل میں کابینہ میں چھ خواتین کو شامل کیا گیا تھا۔ اس میں عرب دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون زینہ عکر عدرا کو وزیر دفاع بنایا گیا۔
نئی حکومت میں زینہ عکر کو نائب وزیراعظم کا عہدہ بھی دیا گیا اور اب انہیں وزیر خارجہ کا محکمہ بھی تفویض کیا گیا ہے۔
 زینہ عکر لبنان کے معروف سرمایہ کار  لجواد عدرا کی اہلیہ ہیں۔ انہیں لبنان کے صدر میشال عون اور ان کے عزیز جبران باسیل کے قریبی حلقے کی اہم شخصیت سمجھا جاتا ہے۔

شیئر: