سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو برطانیہ کے سرکاری دورے کے موقع پر لندن میں برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک ریب سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق انہوں نے برطانیہ اور سعودی عرب دوست ملکوں کے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جبکہ فلسطین کی تازہ صورتحال بھی زیر بحث آئی ہے۔
سعودی اور برطانوی وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے حوالے سے تعاون اور یکجہتی پیدا کرنے کی کوشش کی۔
اس موقع پر برطانیہ میں متعین سعودی سفیر شہزادہ خالد بن بندر بن سلطان بھی موجود تھے۔