Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

گاڑی سے کچل کر ہلاک کرنے والے سعودی شہری کو سزائے موت

اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے سزائے موت کی توثیق کی تھی (فوٹو: عاجل)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’ریاض ریجن میں ہموطن کے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر سعودی شہری کو موت کی سزا دی گئی ہے۔‘ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ’ سعودی شہری نایف الظفیری نے آپس کے جھگڑے کے دوران اپنے ہموطن عبداللہ العنزی کو دانستہ گاڑی سے کچل کر ہلاک کیا تھا۔‘
 سعودی شہری نایف الظفیری واردات کے بعد فرار ہو گئے تھے۔ جن کو پولیس نے تلاش کرکے گرفتار کیا اور قتل کی فرد جرم عائد کی گئی۔
جنرل کورٹ نے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر الظفیری کو موت کی سزا سنائی تھی۔
اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے سزائے موت کی توثیق کی تھی۔ ایوان شاہی سے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا فرمان جاری کردیا گیا تھا۔ 

شیئر: