Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

24 گھنٹے میں کورونا کے ریکارڈ 1200 سے زیادہ نئے مریض

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 13 مریض چل بسے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں چند دنوں سے کورونا کے نئے کیسز میں کمی کے بعد پھر سے اضافہ ہوا ہے۔ منگل کو 1200 سے زیادہ نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 213 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 910 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 13 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کرسات ہزار 201 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد آٹھ ہزار 367 ہو گئی ہے، جن میں سے ایک ہزار 372 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ’سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 349 ہے جبکہ مکہ ریجن میں 334 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔‘
شرقیہ ریجن میں 148،عسیر ریجن میں 74، مدینہ ریجن میں 104، جازان ریجن میں 60، القصیم ریجن میں 31، تبوک ریجن میں 33، نجران ریجن میں 26، حائل ریجن میں 11، الباحہ ریجن میں 19 ،الحدود الشمالیہ میں 13 جبکہ الجوف ریجن میں سات مریض سامنے آئے ہیں۔
اب تک چار لاکھ 36 ہزار 236 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے چار لاکھ 20 ہزار 671 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘

شیئر: