Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام

’24 کیرٹ سونے کی قیمت 222.20 ریال فی گرام ہو گئی ہے‘ ( فوٹو: عاجل)
عید کی تعطیلات کے بعد سعودی عرب کی مارکیٹ میں آج پیر کو سونے کی قیمت میں عمومی استحکام دیکھا گیا جبکہ صرف 24 کیرٹ کے سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت اضافے کے بعد  222.20 ریال فی گرام ہے۔
اس کے بالمقابل مقامی مارکیٹ میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 21 کیرٹ سونے کی قیمت 194.43 ریال رہی۔
اسی طرح 18 کیرٹ سونے کا ایک گرام 166.65 ریال جبکہ 14 کیرٹ کا ایک گرام 129.62 ریال رہا۔
واضح رہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں آج اضافہ دیکھا گیا ہے۔
 
 

شیئر: