خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ذاتی خرچ پر حج کی سعادت حاصل کرنےوالے مہمانوں کا کنگ فہد کمپلیکس برائے قرآن شریف ، مسجد قباءاور شہدائے احد کا دورہ کروایا گیا ۔ پروگرام کی نگرانی کرنےوالے ادارے نے مہمانوں کو پہلے کنگ فہد کمپلیکس کا دورہ کروا کر قرآن مجید کی طباعت کے مختلف مراحل سے آگاہ کیا ۔ دورے کے اختتام پر کمپلیکس کے ذمہ داران نے مہمانوں کو تحائف دئےے ۔ انتظامیہ نے بعد ازاں مہمانوں کو مسجد قباءاور شہدائے احد کا بھی دورہ کروایا ۔ انتظامیہ نے مہمانوں کو دونوں مقامات کی تاریخ اور اہمیت سے آگاہ کیا ۔ واضح رہے کہ شاہ سلمان کے مہمانوں کی روانگی شیڈول کے مطابق ہو رہی ہے ۔ اب تک 300مہمان اپنے وطن واپس جا چکے ہیں ۔