Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

کئی علاقوں میں اتوار کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

سعودی محکمہ موسمیات نے اتوار کو مملکت میں موسم کے حوالے سے پیشگوئی جاری کی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے بیان میں کہا  کہ’ اتوار کو سعودی عرب کے جنوب مغربی اور مغربی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے‘۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’اتوار کو مملکت میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 42 سینیٹی گریڈ مکہ مکرمہ اور دمام میں ہو گا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت 17 سینیٹی گریڈ ابہا اور القریات میں رہے گا‘۔
سنیچر کو عید کے تیسرے مملکت کے مختلف علاقوں میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بار ش اور ژالہ باری کی اطلاعات ہیں۔ نجران، جازان اور عسیر کے علاوہ باحہ اور مکہ کے پہاڑی علاقوں میں بار ش ہوئی ہے۔
قصیم، ریاض، حائل، اشرقیہ، حدود شمالیہ اور الجوف سے بھی گرج چمک کے ساتھ اطلاعات ہیں۔

شیئر: