Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025

سعودی عرب کی درخواست پر اوآئی سی کا ہنگامی اجلاس اتوار کو

وزرا خارجہ کی سطح پرطلب کیا گیا اجلاس اتوار کو منعقد ہو گا (فوٹو، ٹوئٹر)
اسلامی تعاون تنظیم ’اوآئی سی‘ نے سعودی عرب کی درخواست پر وزرا خارجہ کی سطح پر آن لائن ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس اتوار کے روز منعقد کیاجائے گا۔
ویب نیوز ’سبق ‘ نے اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ سعودی عرب کے جانب سے درخواست کیے جانے پر اوآئی سی  کی جانب سے آن لائن ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں یروشلم اور غزہ کی صورتحال پربحث کی جائے گی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اجلاس میں شریک او آئی سی رکن ممالک کے وزرا خارجہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی اراضی پرگزشتہ پیر سے جاری حملوں کے حوالے سے خطاب کریں گے۔

شیئر: