ترک وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر ریاض پہنچ گئے
ترک وزیر خارجہ میولٹ کیوسوگلو اپنے ہم منصب پرنس فیصل بن فرحان بن عبد اللہ السعود کے ساتھ دو طرفہ معاملات اور خطے کے مسائل کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔
ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو پیر کو دوروزہ دورے پرسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں ہیں۔
ترک وزرات خارجہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ دو روز دورہ پیر سے شروع ہو گا۔
مزید پڑھیں
عرب نیوز نے ترکی کی وزرات خارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو اپنے ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبد اللہ السعود کے ساتھ دو طرفہ معاملات اور خطے کے مسائل کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔