Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 30 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   30, 2025
بدھ ، 30 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   30, 2025

محرم سے خروج و عودہ اور ویزا فیسوں میں اضافے کا نفاذ ہو گا

ریاض .. توقع کی جا رہی ہے کہ نئے ہجری سال محرم سے بعض سرکاری فیسوں میں اضافہ جبکہ 7مختلف خدمات پر سبسڈی ختم کی جائےگی ۔ ماہرین کا کہنا ہے بلدیاتی خدمات کے علاوہ خروج و عودہ اور ویزا فیسوں میں اضافے کا نفاذ ہو جائے گا ۔ الاقتصادیہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی کابینہ نے 3سال پہلے فےصلہ کیا تھا کہ بعض سرکاری خدمات پر حکومت 3سال کےلئے 50فیصد سبسڈی دیگی ۔ یہ مدت یکم محرم کو ختم ہو جائے گی ۔ ماہرین کا خیال ہے حکومت ائیرپورٹ اوربندرگاہوں کے علاوہ پاسپورٹ خدمات ، ڈرائےونگ لائسنس ،گاڑی کی ملکیت کی منتقلی ، ٹریفک خلاف ورزیاں ،گھریلو ملازمین کا اقامہ فیس اور 193مصنوعات پر ڈیوٹی کی سبسڈی ختم کر دے گی ۔ 
 

شیئر: