Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

نمازیوں کے کورونا میں مبتلا ہونے پر 23 مساجد عارضی طور پر بند

گزشتہ 91 دنوں کے دوران 1091 مساجد بند کی گئی ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے چھ علاقوں میں 23 نمازیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا پائے جانے پر 23 مساجد عارضی طور پر بند کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت اسلامی امور نے ٹویٹر پر بیان میں کہا کہ گزشتہ 91 دنوں کے دوران مملکت بھر میں 1091 مساجد بند کی گئی ہیں۔ ان میں سے 1063 مساجد سینیٹائزنگ اور صحت ضوابط مکمل ہونے کے بعد بحال کی گئی ہیں۔
وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ سنیچر کو بند کی جانے والی 23 مساجد میں سے چھ کا تعلق عسیر ریجن، پانچ کا مدینہ  منورہ ریجن، چارکا القصیم، تین، تین کا الریاض اور مکہ مکرمہ اور دو کا جازان ریجن سے ہے۔
وزارت نے بتایا کہ بحال کی جانے والی 9 مساجد  میں سے چار کا تعلق مکہ مکرمہ ریجن، دو کا قصیم، ایک ، ایک کا جازان، الشرقیہ اور الباحہ ریجنوں سے ہے۔

شیئر: