Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

زیر تعمیر عمارتوں سے کیبل چرا کر فروخت کرنے والے غیر ملکی گرفتار

ملزمان جدہ میں کیبل چوری کی کئی وارداتیں کرچکے ہیں۔( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں مکہ ریجن پولیس کے ترجمان محمد الغامدی نے کہا ہے کہ جدہ میں ساٹھ ہزار ریال مالیت کے کیبل چوری کرنے والے غیر ملکیوں کو گرفتارکیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق الغامدی نے بتایا کہ دو پاکستانی شہری جو عمر کے تیسرے عشرے میں ہیں- جدہ میں کیبل چوری کی کئی وارداتیں کرچکے ہیں۔
الغامدی نے بتایا کہ دونوںغیر ملکی مختلف مقامات پر زیر تعمیر عمارتوں سے کیبل چوری کرکے غیر قانونی طریقے سے فروخت کردیتے تھے۔ 
الغامدی نے بتایا کہ مسروقہ کیبل کی قیمت کا تخمینہ 60 ہزار ریال کے لگ بھگ ہے۔ مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوشن کے  حوالے کردیا گیا۔ 

شیئر: