Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 30 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   30, 2025
بدھ ، 30 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   30, 2025

نیا تعلیمی سال شرو ع ، لاکھوں طلباءاسکولوں کا رخ کریں گے

 آج اتوار سے نیا تعلیمی سال شروع ہو جائےگا ۔ مملکت کے مختلف شہروں میں لاکھوں طلباء4ماہ تعطیلات کے بعد ا سکولوں کا رخ کریں گے ۔ وزارت تعلیم نے مختلف اسکولوں کےلئے موسم گرما کے نظام الاوقات متعین کر لئے ہیں ۔ مدینہ منورہ میں لڑکوں کے اسکولوں میں صبح 7بجے اسمبلی ہو گی جبکہ کلاسوں کا آغاز 7بجکر 15منٹ پر ہو گا ۔ اسی طرح لڑکیوں کے اسکولوں میں اسمبلی 6.45پر ہو گی جبکہ کلاس کا آغاز 7بجے ہو گا ۔ الجوف میں محکمہ تعلیم نے نظام الاوقات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صبح 7بجکر 15منٹ پر اسمبلی ہو گی جبکہ کلاس کا آغاز 7بجکر 30پر ہو گا ۔ ادھر جدہ میں وزارت تعلیم نے تمام سرکاری اسکولوں کو ہدایت کی ہے کہ طے شدہ جدول کے مطابق تعلیمی سلسلے کو جاری کریں ۔ وزارت نے سرکاری و نجی اسکولوں کو نئے ضوابط کی پابندی کی ہدایت کی ہے ۔ واضح رہے کہ بعض نجی اسکولوں میں رواں ہفتے کے دوران تعطیلات رہیں گی ۔ 

شیئر: