Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

قدرتی ماحول میں افطار کا مزہ ہی کچھ اور ہے

بارش کے موسم نے پورے علاقے کے حسن کو دوبالا کررکھا ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں فیفا کمشنری  کے شہری اور مقیم غیرملکی سحر آفریں قدرتی ماحول میں گھروں کی چھتوں اور صحنوں میں افطار کررہے ہیں۔
فیفا  سعودی عرب کے جنوب میں واقع ہے۔ یہاں کے سرسبز و شاداب پہاڑوں کی وجہ سے موسم بے حد خوشگوار ہے۔  
سبق ویب سائٹ کے مطابق فیفا کے باشندے قدرتی ماحول کو سپند کرتے ہیں۔ گھروں کی چھتوں پر افطار دستر خوان سجاتے ہیں اور خاندان کے  تمام افراد حفاظتی انتظٓامات کے ساتھ افطار کررہے ہیں۔

فیفا کے مکانات پہاڑوں کے قدرتی مناظر سے آراستہ ہیں۔(فوٹو سبق)

فیفا کے مکانات پہاڑوں کے قدرتی مناظر سے آراستہ ہیں۔ لوگ زرعی فارموں اور گھروں کے صحنوں میں بھی افطار دسترخوان سجا رہے ہیں۔
انواع و اقسام کی عوامی ڈشیں افطار دسترخوان کی زینت بن رہی ہیں۔ فیفا کے باشندے  ’المیفا‘ نامی روٹی،  کوئلوں پر تیار کردہ گوشت، عیصد اور سوپ استعمال کررہے ہیں جبکہ تازہ سبزیاں اور پھل خود ان کے زرعی فارموں کی پیداوار ہوتی ہیں۔  
ان دنوں فیفا میں بارش کے موسم نے پورے علاقے کے حسن کو دوبالا کررکھا ہے۔

شیئر: