Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 09 اکتوبر ، 2025 | Thursday , October   09, 2025
جمعرات ، 09 اکتوبر ، 2025 | Thursday , October   09, 2025
تازہ ترین

محکمہ پاسپورٹ کے دفاتر عیدالفطر کی تعطیلات میں کھلے رہیں گے

ضروری معاملات نمٹانے کے لیے سپیشل کاؤنٹر کام کرتے رہیں گے۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی محکمہ پاسپورٹ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران جزوی طور پر کھلا رہے گا۔ ہنگامی اور ضروری معاملات نمٹانے کے لیے سپیشل کاؤنٹر کام کرتے رہیں گے۔ ایسے کام جنہیں ملتوی نہیں کیا جاسکتا  یا وہ کام جو آن لائن انجام نہیں دیے جاسکتے ان کے لیے دفاتر کھلے رہیں گے۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے سعودی شہریوں، مقیم غیرملکیوں اور زائرین سے کہا ہے کہ وہ ابشر، ابشر اعمال اور بوابۃ مقیم پلیٹ فارم کے ذریعے محکمہ پاسپورٹ کی سہولتوں سے فائدہ اٹھائیں۔ یہ سہولتیں اس لیے مہیا کی گئی ہیں تاکہ دفاتر آئے بغیر آن لائن کام نمٹائے جاسکیں۔ 
محکمہ پاسپورٹ نے ہدایت کی ہے کہ ابشر پلیٹ فارم سے آن لائن سہولتیں طلب کرتے وقت مشکلات حل کرنے کے لیے ’تواصل‘ سروس سے فائدہ اٹھائیں۔

شیئر: