Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

دبئی میں فوڈ اینڈ ایگریکلچر کےلیے خصوصی زون

دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ایک خصوصی زون کا آغاز کیا ہے جس سے متحدہ عرب امارات کو فوڈ سکیورٹی کے اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
عرب نیوز کے مطابق نئی فوڈ ٹیک ویلی میں جدید زرعی کاروبار کے نظریات کو فروغ دینے کے لیے تحقیقی اور ترقیاتی سہولتیں پیش کی جائیں گی۔
دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ اس سے متحدہ عرب امارات کی خوراک کی پیداوار میں تین گنا اضافہ ہو گا۔
انہوں نے ٹوئٹر پر کہا ’ہم نے جدید اور متحرک شہر فوڈ ٹیک ویلی کا پہلا مرحلہ شروع کیا ہے جو فوڈ ایکو سسٹم میں سٹارٹ اپس اور صنعت کے ماہرین کے لیے عالمی منزل کا کام کرے گا۔‘
متحدہ عرب امارات کے رہنما نے مزید کہا  کہ ’اس میں آر اینڈ ڈی سہولتیں، انوویشن سینٹر، سمارٹ فوڈ لاجسٹک ہب اور ورٹیکل فارمنگ کے شعبوں کی میزبانی ہو گی۔
شیخ محمد بن راشد المکتوم نے خلیجی ملک کو گلوبل فوڈ لوجیسٹکس ہب قرار دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی غذائی تجارت سالانہ 100 ارب درہم (27.2 بلین ڈالر) سے تجاوز کرتی ہے۔

شیئر: