Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

پانچ دن میں کورونا ایس او پیز کی 25 ہزار سے زیادہ خلاف ورزیاں

سب سے زیادہ خلاف ورزیاں ریاض میں ریکارڈ کی گئی ہیں۔( فوٹو عاجل)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ روز کے دوران مملکت بھر میں کورونا ایس او پیز کی 25 ہزار سے زیادہ خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت داخلہ نے بتایا کہ  خلاف ورزیاں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں زیادہ ہیں- اس وقت کل خلاف ورزیاں 24 ہزار تھیں۔
وزارت داخلہ نے کہا کہ سب سے زیادہ  خلاف ورزیاں 7.8 ہزار ریاض میں ریکارڈ کی گئیں جبکہ مکہ مکرمہ ریجن 5.4 ہزار کے حوالے سے دوسرے اور 4 ہزار خلاف ورزیوں سے الشرقیہ تیسرے نمبر پر رہا ہے۔ 
سب سے کم خلاف ورزیاں 133 نجران میں ریکارڈ ہوئیں۔ کم خلاف ورزیوں کے حوالے سے جازان دوسرے نمبر پر اور حدود شمالیہ تیسرے نمبر پر رہا ہے۔ جازان میں 156 اور حدود شمالیہ میں  348 خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔

شیئر: