ماہرین نے کہا ہے کہ امسال حج موسم کی غیر معمولی کامیابی کے 17اسباب ہیں ۔ حکومت نے ان اسباب کی فراہمی پر توجہ مرکوز کی تو اس کا نتےجہ یہ ہوا کہ امسال حج موسم شاندار رہا ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حج موسم کی کامیابی کا بنیادی سبب یہ ہے کہ امسال غیر قانونی حجاج کی تعداد میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے ۔ متعلقہ اداروں نے اس سلسلے میں جو آگاہی مہم چلائی تھی وہ انتہائی موثر رہی ۔ علاوہ ازیں شہر مقدس کے گرد قائم تفتیشی چوکیوں نے دراندازوں کو روکنے میں نمایاں کامیابی حاصل کی ۔ وزارت داخلہ نے مشاعر مقدسہ کے امن و امان کےلئے اےک لاکھ 40ہزار اہلکار متعین کئے تھے ۔ وزارت صحت نے صحت خدمات پر 26ہزار افراد کی خدمات حاصل کیں ۔ بجلی کمپنی نے مشاعر مقدسہ کو بجلی کی سپلائی کےلئے 20ہزار میگا واٹ بجلی کے علاوہ 1657 میگا واٹ بجلی ذخےرہ کر رکھی تھی ۔ بجلی کمپنی کے 1570ماہرین خدمت پر مامور رہے ۔ پانی فراہم کرنےوالی کمپنی نے مشاعر مقدسہ کو 18ملین مکعب میٹر پانی سپلائی کیا ۔ نیز مشاعر مقدسہ میں 70ہزار بیت الخلاءکو پانی فراہم کیا ۔ حجاج کرام میں 10لیٹر کے 15لاکھ زمزم کے گیلن تقسیم کئے ۔ میونسپلٹی نے حج موسم میں 23ہزار افراد کی خدمات حاصل کیں ۔ حج موسم کو کامیاب بنانے کےلئے 25سرکاری اداروں نے حصہ لیا ۔ 3لاکھ سے زےادہ اہلکاروں نے حجاج کی خدمت کی ۔ 3لاکھ 84ہزار حاجیوں کو ٹرین سروس فراہم کی گئی ۔ 296مریضوں کو طبی نگرانی میں حج کروایا گیا۔4لاکھ 26ہزار غیر قانونی عازمین کو واپس کیا گیا۔اےک لاکھ 72ہزار گاڑیوں کو اجازت نامہ نہ ہونے پر واپس کر دیا گیا ۔ 54سے زےادہ فرضی حج کمپنیاں پکڑی گئیں ۔ مشاعر مقدسہ میں مختلف اسپتالوں میں 5ہزار سے زےادہ بستروں کا انتظام کیا گیا۔مجموعی طور پر غیر قانونی حجاج کی شرح 5فیصد رہی ۔ مختلف زبانوں میں حج آگاہی مہم چلائی گئی ۔ حج منصوبے کو کامیاب بنانے کےلئے تمام اداروں نے اپنے حصے کا کام کیا ۔ حکومت نے 78ملکوں سے حج خدمات کا معاہدہ کیا ۔ الیکٹرونک خدمات کو زےادہ موثر بنایا گیا۔جمرات پل اور مشاعر مقدسہ میں حجاج کی منتقلی آسان بنا دی گئی ۔