Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

عرب اتحاد نے خمیس مشیط پر ڈرون حملہ ناکام بنا دیا

ڈرون کو راستے میں روک کر تباہ کر دیا گیا۔ (فوٹو: الشرق الاوسط)
عرب اتحاد  نے سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب خمیس مشیط پر حوثی ملیشیا کا ایک ڈرون حملہ ناکام بنایا ہے۔
الاخباریہ کے مطابق عرب اتحاد نے بتایا کہ حوثیوں کی جانب سے بھیجے گئے ڈرون کو راستے میں روک کر تباہ کر دیا گیا۔
عرب اتحاد جو یمن میں بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کی قانونی حیثیت کی بحالی کے لیے جنگ لڑ رہا ہے نے کہا کہ ’بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق شہریوں کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں‘۔
 یاد رہے کہ وزارت دفاع کے ترجمان نے سنیچر کو کہا تھا کہ ’ایک غیر متعینہ دشمن کے جدہ کی سمت فضائی ہدف کو راستے میں روک کر تباہ کر دیا گیا‘۔ 
اس سے قبل’ بحیرہ احمر میں ینبع ساحل کے قریب کوسٹ گارڈز نے حوثیوں کی دھماکہ خیز ریموٹ کنٹرول کشتی کو تباہ کیا گیا تھا۔‘
گزشتہ جمعے کو جنوبی سعودی عرب خمیس مشیط اور جازان کی طرف بھیجے جانے والے تین ڈرونز بھی راستے میں روک کر تباہ  کیے گئے تھے۔

شیئر: