کورونا کے 1056 نئےکیسز، صحت یاب ہونے والے چار لاکھ سے زیادہ
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 11 مریض چل بسے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں جمعہ 30 اپریل کو کورونا کے نئے کیسز تیسرے دن بھی ایک ہزار سے زیادہ آئے ہیں اور ایکٹیو کیسز نو ہزار سے بڑھ گئے ہیں۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 56 نئے مریض سامنے آئے جبکہ ایک ہزار 71 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 11 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد چھ ہزار 957 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد نو ہزار 826 ہو گئی ہے، جن میں سے ایک ہزار 335 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ’سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 446 ہے جبکہ مکہ ریجن میں 253 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔‘
شرقیہ ریجن میں 136، عسیر ریجن میں 52، مدینہ ریجن میں 33، جازان ریجن میں 28، القصیم ریجن میں 27، حائل ریجن میں 20، تبوک ریجن میں 15، نجران ریجن میں 15، الحدود الشمالیہ ریجن میں 14، الباحہ ریجن میں 11 جبکہ الجوف ریجن میں 6 مریض سامنے آئے ہیں۔
اب تک چار لاکھ 17 ہزار 363 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے 4 لاکھ 580 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘