Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 30 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   30, 2025
بدھ ، 30 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   30, 2025

تخریب کاری کے الزام میں 3پاکستانیوں سمیت 54دہشتگرد گرفتار

   سعودی سیکیورٹی فورس نے یکم ذی الحجہ سے 9ذی الحجہ تک دہشتگردی کے الزام میں 3پاکستانیوں سمیت 54دہشتگردوں کو گرفتار کیا ہے ۔ گرفتار شدگان میں 30سعودی ، 13بحرینی ، 3یمنیوں کے علاوہ دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے بھی شامل ہیں ۔ گرفتار شدگان میں پہلی مرتبہ برونائی سے تعلق رکھنے والا شدت پسند گرفتار کیا گیا ہے ۔ الوطن اخبار میں شائع ہونیوالی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے گرفتار شدگان کو مختلف شہروں میں کی جانیوالی کارروائی کے نتےجے میں گرفتار کیا ۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ہونیوالے اعداد و شمار کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی کارروائی یکم ذی الحجہ سے 9ذی الحجہ تک جاری رہی ۔ تفصیلات کے مطابق یکم ذی الحجہ کو سیکیورٹی اداروں نے 9بحرینی ، 3پاکستانی ، 2سعودی ، اےک اماراتی اور اےک سوڈانی کو گرفتار کیا ۔ 3ذی الحجہ کو ایک کارروائی کے نتےجے میں 2بحرینی ، 2سعودی اور اےک یمنی گرفتار ہوئے ۔ اگلے دن 4ذی الحجہ کو 6سعودی ، 2بحرینی ، 2یمنی ، اےک شامی اور اےک عراقی شدت پسند پکڑا گیا۔ 5ذی الحجہ کو ہونیوالی کارروائی کے نتےجے میں 2سعودیوں سمیت اےک شامی گرفتار ہوا ۔ 6ذی الحجہ کو اےک سعودی شہری پکڑا گیا ۔ 7ذی الحجہ کو 2سعودی گرفتار ہوئے ۔ 8ذی الحجہ کو ہونیوالی کارروائی کے نتےجے میں 3سعودی گرفتار کئے گئے جبکہ 9ذی الحجہ کو اےک کارروائی کے نتےجے میں 10سعودی اور اےک برونائی شہری گرفتار ہوئے ۔ سیکیورٹی اداروں نے تمام کارروائیاں خفیہ اطلاعات پر کی تھیں ۔ 
 

شیئر: