مکہ مکرمہ ریجن کی پولیس نے طائف میں تجارتی مراکز کو لوٹنے والے تین بہروپیوں کو گرفتار کیا ہے- ملزمان پولیس کے بھیس میں وارداتیں کررہے تھے- دوسری جانب سوشل میڈیا پر نشہ آور اشیا فروخت کرنے والے دو سعودیوں کو بھی گرفتارکیا گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت داخلہ نے سنیپ چیٹ پر بیان جاری کر کے بتایا کہ ملزمان میں سے ایک کا تعلق سعودی عرب اور دو کا یمن سے ہے۔ تینوں عمر کے تیسرے عشرے میں ہیں- انہوں نے طائف کے ایک تجارتی مرکز میں گھس کر پندرہ ہزار ریال اور قیمتی اشیا پر قبضہ کرلیا تھا-
پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کرنے والوں نے پوچھ گچھ کے دوران جرائم کا اعتراف کرلیا- انہوں نے اس حوالے سے اپنا بیان درج کرادیا-
مزید پڑھیں
-
نشہ آور ٹافی مملکت میں نہیں، انسداد منشیات کمیٹیNode ID: 126156
-
منشیات کی بڑی کھیپ ضبط ، اسمگلرو ں کا گروہ گرفتارNode ID: 223356
-
العوحیقلیہ میں میں منشیات کا دھندا پکڑا گیاNode ID: 290356
تینوں کو ابتدائی قانونی کارروائی کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا-
دوسری جانب محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان محمد النجیدی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر نشہ آور اشیا فروخت کرنے والے دو سعودی شہری گرفتار کے گئے ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق النجیدی نے بتایا کہ وائرل وڈیو میں دونوں شہریوں کے پاس نشہ آور اشیا کا ذخیرہ نظر آرہا تھا- دونوں دھندہ کر رہے تھے۔
النجیدی نے بتایا کہ ’حفر الباطن پولیس نے دونوں کو تلاش کرکے گرفتار کرلیا- دونوں سعودی ہیں اور عمر کے چوتھے عشرے میں ہیں- ان کے قبضے سے 17 نشہ آور گولیاں، حشیش اور پستول برآمد ہوا۔‘
دونوں کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں