Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

زیارت میں بانی پاکستان کا 20 فٹ قد آور مجسمہ سیاحوں کا استقبال کرے گا

بلوچستان کے ضلع زیارت میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا قد آور مجسمہ نصب کر دیا گیا ہے۔
فائبر گلاس کا یہ مجسمہ سندھ کے علاقے ٹنڈو الہ یار سے تعلق رکھنے والے معروف آرٹسٹ فقیرو سولنکی نے بنایا ہے۔

 20 فٹ لمبا یہ مجسمہ زیارت کے داخلے راستے پر سیاحوں کا استقبال کرے گا۔
زیارت میں واقع بانی پاکستان کی یادگار قائداعظم ریذیڈنسی کے احاطے میں بھی  فقیرو سولنکی کا تراشا ہوا ایک اور سات فٹ کا مجسمہ لگایا گیا ہے۔

فقیرو سولنکی کے مطابق دونوں فن پاروں کو بنانے میں چھ ماہ سے زائد کا عرصہ لگا۔
فقیرو سولنکی پاکستان کے معروف مجسمہ ساز ہے جنہیں ان کی خدمات کے بدلے گذشتہ حکومت نے تمغہ امتیاز بھی عطا کیا۔

فیقرو سولنکی اس سے پہلے بھی پاکستان اور دنیا کی معروف شخصیات کے مجسموں سمیت تین سو سے زائد ایسے فن پارے تخلیق کرچکے ہیں۔
سوشل میڈیا پر لوگوں نے زیارت میں نصب کیے گئے فن پاروں کی تعریف اور فقیرو سولنکی کے کام اور ہنر کو سراہا ہے۔

شیئر: