Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

ایمیزون کے پہلے ہیئر سیلون میں نئی ٹیکنالوجیز کا استعمال

سیلون میں جدید ترین ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا جا رہا ہے (فوٹو: الرجل)
معروف ای کامرس کمپنی ایمیزون نے اپنے کاروبار کو وسعت دینے کی غرض سے لندن میں اپنے ہیئر ڈریسنگ کا پہلا سیلون کھولنے کا اعلان کیا۔
یہ ہیئر ڈریسنگ سیلون ایمیزون ہیڈ کوارٹر سے تقریباً پانچ منٹ کے فاصلے پر لندن کے سپٹل فیلڈز میں ایک عمارت کے دو مکمل منزلوں پر واقع ہے۔ جس میں پانچ ہزار افراد کے لیے گنجائش ہو گی۔
الرجل ویب سائٹ کے مطابق سیلون متعدد نئی ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہا ہے جس سے یہ معلوم کیا جا رہا ہے کہ مختلف رنگوں میں  بال کیسے دکھائی دیتے ہیں۔ اس کے لیے پوائنٹ اینڈ لرن ٹیکنالوجی جو صارفین کو ڈسپلے کے ذریعے مصنوعات کا پہلے سے نظارہ کرنے کی اجازت دیتی ہے، کا استعمال بھی کیا جائے گا۔
ایمیزون ہیئر سیلون کورونا وبا کی روشنی میں تمام احتیاطی تدابیر کی پیروی کرتا ہے۔
ایمیزون صارفین کو الگ کرنے کے لیے سکرینوں کا استعمال کرتا ہے۔ اس کے علاوہ صارفین کے ماسک پہننے کی پابندی اور درجہ حرارت کی جانچ پڑتال بھی کی جاتی ہے۔
ابتدائی طور پر سیلون ایمیزون ملازمین کے لیے کھولا گیا ہے، جبکہ عام لوگ بھی بکنگ کے بعد یہاں کا رخ کرسکیں گے۔

شیئر: