Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

بائیس لاکھ ریال سمگل کرنے کی کوششں ناکام

محکمہ کسٹم نے کرنسی سمگلنگ کی دو کوششیں ناکام بنا ئی ہیں۔( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی کسٹم حکام نے 22 لاکھ  ریال سے زیادہ کرنسی سمگل کرنے کی دو کوششیں ناکام  بنائی ہیں۔  
سبق اور اخبار 24 کے مطابق محکمہ کسٹم نے بتایا کہ کرنسی سمگلنگ کی دو کوششیں ناکام بنا ئی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق رقم ایک ٹرک کے مختلف حصوں میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی۔

رقم گاڑی کے فرنٹ ڈیکوراور دیگر جگہوں پر چھپائی گئی تھی( فوٹو ٹوئٹر)

محکمہ کسٹم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بیان میں بتایا کہ رقم  ٹرک کے فرنٹ ڈیکور اور دوسری جگہوں میں چھپائی گئی تھی جسے محکمے کے افسران نے مستعدی کا مظاہرہ دریافت کرلیا۔ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

شیئر: