Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

کئی علاقے منگل کو بارش اور ژالہ باری کی زد میں

سب سے کم درجہ حرارت 14 سینٹی گریڈ القریات میں رہے گا۔ 
سعودی موسمیات کے  قومی مرکز نے منگل 27 اپریل کو مملکت بھر میں موسمی تبدیلیوں کے حوالے سے پیشگوئی جاری کی ہے۔
اخبار 24 اور عاجل کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ منگل کو بھی جازان، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
اس دوران تیز ہوائیں چلیں گی۔ ژالہ باری بھی ہوگی۔ اس کا سلسلہ مدینہ منورہ اور نجران کے بالائی علاقوں تک پھیل جائے گا۔ 
قومی مرکز نے امکان ظاہر کیا کہ منگل کو حائل، قصیم، ریاض اور الشرقیہ کے متعدد علاقوں میں تیز گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔ گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔ 
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ منگل کو مملکت بھر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ الاحسا میں ہوگا جبکہ سب سے کم درجہ حرارت 14 سینٹی گریڈ القریات میں رہے گا۔ 

شیئر: