Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 20 جون ، 2025 | Friday , June   20, 2025
جمعہ ، 20 جون ، 2025 | Friday , June   20, 2025

کورونا کے نئے کیسز دوسرے دن بھی ایک ہزار سے کم، تیرہ اموات

کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد نو ہزار 657 ہو گئی ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں پیر 26 اپریل کو کورونا کے نئے کیسز ایک ہزار سے کم آئے ہیں اور ایکٹیو کیسز نو ہزار سے زیادہ ہیں۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 958 نئے مریض سامنے آئے جبکہ ایک ہزار 47 افراد وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 13 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد چھ  ہزار 913 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد نو ہزار 657 ہو گئی ہے، جن میں سے ایک ہزار 290 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ’سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 364 ہے جبکہ مکہ ریجن میں 234 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔‘
شرقیہ ریجن میں 145، عسیر ریجن میں 47، مدینہ ریجن میں 37، القصیم ریجن میں 29، جازان ریجن میں 28، تبوک ریجن میں 20، حائل ریجن میں 19،الحدود الشمالیہ ریجن میں 10، نجران ریجن میں 10، الجوف ریجن میں 8 جبکہ الباحہ ریجن میں 7 مریض سامنے آئے ہیں۔
اب تک چار لاکھ 13 ہزار 174 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے تین لاکھ 96 ہزار 604 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘

شیئر: