Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 29 جون ، 2025 | Sunday , June   29, 2025
اتوار ، 29 جون ، 2025 | Sunday , June   29, 2025

پیر کو دس علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان

سب سے  کم درجہ حرارت 14 سینٹی گریڈ ابہا میں رہے گا۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعود ی موسمیات کے قومی مرکز نے پیر کو مملکت میں موسمی تبدیلیوں کے حوالے سے پیشگوئی جاری کی ہے۔
عاجل اور اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ پیر کو سعودی عرب کے دس علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
 قومی مرکزکا کہنا ہے کہ جازانِ، نجران، عسیر، باحہ، مکہ  مکرمہ اور مدینہ منورہ کے بالائی علاقوں سے حائل تک بارش کا امکان ہے۔
قومی مرکز نے توقع ظاہر کی کہ الجوف، حدود شمالیہ، قصیم اور ریاض کے مغربی و جنوبی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی  پھر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
بیان میں قومی مرکز کا کہنا ہے کہ پیرکو سعودی عرب میں انتہائی درجہ حرارت چالیس سینٹی گریڈ الاحسا اور سب سے  کم درجہ حرارت 14 سینٹی گریڈ ابہا میں رہے گا۔ 

شیئر: