Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

ولی عہد کا چاڈ کی عبوری فوجی کونسل کے سربراہ سے رابطہ

ولی عہد نے کہا خواہش ہے چاڈ میں امن اور استحکام آئے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان  نے چاڈ کی عبوری فوجی کونسل کے چیئرمین جنرل مہمت ادریس دیبی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
 سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران ولی عہد نے چاڈ کے صدر جنرل ادریس دیبی کی وفات پر ان سے اور چاڈ کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ’ خواہش ہے چاڈ میں امن اور استحکام آئے اور عبوری کونسل چاڈ کےعوام کی امنگوں پر پورا اتر نے کے لیے کام  کرنے میں کامیاب ہو‘۔
کونسل کے سربراہ نے ولی عہد کے گرانقدر جذبات پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

شیئر: