Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

پولیس کے بھیس میں غیر ملکیوں کو لوٹنے والے گرفتار

 سعودی شہری اور مقیم غیرملکی کو گرفتارکیا گیا ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ ریجن پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’جدہ میں سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کے بھیس میں غیر ملکیوں کو لوٹنے والے سعودی شہری اور ایک مقیم غیرملکی کو گرفتارکیا گیا ہے‘۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا کہ ’غیرملکیوں کو ان کی رہائش پر جاکر لوٹنے والوں میں ایک سعودی شہری اور مملکت میں مقیم  یمنی شہری ملوث تھے۔ دونوں پولیس کے بھیس میں وارداتیں کرتے رہے ہیں‘۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ’سعودی اور یمنی غیرملکی ورکرز کی رہائش پر پہنچ جاتے تھے جہاں خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے ان سے نقدی اور قیمتی اشیا چھین لیتے تھے۔ دونوں کو حراست میں لے کر قانونی سزا دلانے کے  لیے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔

شیئر: