وزارت اسلامی امور ، دعوةاور ارشاد امسال ضیوف الرحمان میں قرآن مجید کے 14لاکھ نسخے تقسیم کرے گی ۔ یہ نسخے واپس جانےوالے حجاج کو فضائی اڈوں میں دئےے جائیں گے ۔ وزیر اسلامی امور کے مشیر طلال العقیل نے بتایا کہ قرآن مجید کے یہ نسخے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے حجاج کرام کےلئے تحفہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی اور ہندوستانی حاجیوں کو خط نسخ میں چھپا ہوا مصحف تقسیم کیا جائےگا ۔ اس کے علاوہ قرآن مجید کے معانی کا اردو ترجمہ بھی تقسیم ہو گا ۔ وزارت نے مراکشی حاجیوں کےلئے خصوصی طور پر خط ورش میں مصحف تقسیم کرے گی ۔ وزارت کا منصوبہ ہے کہ انگریزی ، فرنچ ، ترکی ، تھائی ، انڈونیشی ، چینی ، ہسپانوی ، ملباری ، روسی اور البانی زبانوں کے علاوہ دیگر زبانوں میں بھی قرآن مجید کے معانی کے تراجم تقسیم کرے گی ۔ اس مقصد کےلئے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائےرپورٹ کے علاوہ جدہ اسلامک بندرگاہ اور تمام بری سرحدوں پر 45سے زےادہ مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں اےک ہزار سے زائد اہلکار متعین کئے گئے ہیں ۔