Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

ریاستی سلامتی کے 68 فیصد قیدیوں نے  ویکسین لے لی

ویکسین لینے نہ لینے کا اختیار قیدیوں پر ہے- (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں ریاستی سلامتی کی پریذیڈنسی نے ماتحت پانچ جیلوں میں  68 فیصد زیر حراست افراد کو کورونا ویکسین دے دی-
العربیہ نیٹ کے مطابق باقی ماندہ زیرحراست افراد کو مقررہ نظام الاوقات کے مطابق ویکسین دی جاتی رہے گی- ریاستی سلامتی کی  پریذیڈنسی نے کہا ہے کہ ویکسین لینا لازمی نہیں- البتہ زیرحراست افراد کے حلقوں میں کورونا ویکسین کی اہمیت اور ضرورت کے بارے میں آگہی مہم چلائی جارہی ہے- ان سے کہاگیا ہے کہ  جو شخص ویکسین لینا چاہے گا اسے دے دی  جائے گی اور جو نہیں چاہے گا اسے ویکسین لینے پر مجبور نہیں کیا جائے  گا-
ریاستی سلامتی کے ماتحت جیلوں سے  ملنے والی اطلاعات کے مطابق شروع میں زیر حراست افراد کورونا ویکسین لگوانے کے سلسلے میں ہچکچاہٹ محسوس کررہے تھے- اس حوالے سے بحث مباحثے ہوئے- بعض لوگ ویکسین کی  حمایت کرتے پائے گئے تو دیگر نے ویکسین کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا تاہم کووڈ 19 کی دوسری لہر اور وزارت صحت کی جانب سے ویکسین کی قومی مہم کے بعد زیر حراست افراد کی بڑی تعداد نے ویکسین کے حوالے سے مثبت موقف اپنالیا-
محکمہ خفیہ کی حوالات میں  کورونا وائرس سے بچاؤ کے انتظامات شروع میں ہی کردیے گئے تھے- فروری  2020 کے آغاز ہی میں کورونا ٹیسٹ اور درجہ حرارت چیک کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: