Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

ایناس الشہوان سویڈن میں سعودی عرب کی سفیر تعینات

یورپی ملک سویڈن کے لیے سعودی عرب کی تیسری خاتون سفیر ایناس الشہوان نے جمعرات کو اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان نے ورچوئل حلف برداری کی  تقریب میں ایناس الشہوان سمیت متعدد سفیروں سے حلف لیے۔
ایناس الشہوان سعودی عرب کی تیسری خاتون سفیر ہیں۔
اس تقریب میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بھی شرکت کی۔
ریما بنت بندر بن سلطان پہلی سعودی خاتون سفیر تھیں جن کو 2019 میں امریکہ کے لیے سعودی سفیر نامزد کیا گیا۔
اکتوبر 2020 میں، آمال المعلمی کو ناروے میں سعودی سفیر مقرر کیا گیا تھا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایناس الشہوان کو 2007 میں سعودی عرب کی وزارت خارجہ میں تعینات کیا گیا۔ وہ نائب وزیر خارجہ کی معاون خصوصی برائے سیاسی امور سمیت کئی دوسرے عہدوں‌ پر کام کر چکی ہیں۔
وہ وزارت خارجہ میں سیاسی اور اقتصادی امور کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔
الشہوان نے آسٹریلیا سے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔
جمعرات کو حلف اٹھانے والوں سفیروں کی فہرست میں پرتگال کے لیے سفیر شہزادہ سعود بن عبدالمحسن بن عبدالعزیز، عمان میں عبداللہ نن سعود العنزی، سفیر برائے کوریا سمیع بن محمد السدھن اور سیفر برائے ترکمانستان سعید بن عثمان شامل ہیں۔

شیئر: