Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 19 جولائی ، 2025 | Saturday , July   19, 2025
ہفتہ ، 19 جولائی ، 2025 | Saturday , July   19, 2025
تازہ ترین

المندق کمشنری میں پہاڑ برف سے ڈھک گئے

المندق میں موسم گرما کے دوران آب و ہوا معتدل رہتی ہے(فوٹو العربیہ)
جنوبی سعودی عرب کی معروف کمشنری المندق کے پہاڑ برفپوش ہوگئے ہیں  گویا پہاڑوں نے اپنے اوپر سفید چارد تان رکھی ہو۔ یہاں کا ہر حصہ سبز درختوں اور برف کے ملے جلے مناظر پیش کررہا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق المندق پہاڑوں کی چوٹیاں،  کیاریاں اور شاہراہیں سبزہ زاروں اور برفباری کے باعث بے حد دلکش نظر آرہے ہیں۔

پورا علاقہ سبزہ زار اور برفباری کے باعث دلکش نظر آرہا ہے۔(فوٹو العربیہ)

المندق میں موسم گرما کے دوران آب و ہوا معتدل رہتی ہے جبکہ موسم سرما میں برفباری کے باعث ٹھنڈ پڑتی ہے۔ المندق بارش کے حوالے سے مشہور ہے۔ بارش کے باعث خودرو گھاس اور پودے پہاڑوں اور میدانی علاقوں میں دلکش مناظر پیش کرتے ہیں۔ 
المندق وادیوں سے مالا مال ہے۔ یہاں بارش کا پانی محفوظ ہوجاتا ہے۔ موسم گرما میں انتہائی درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ سے آگے نہیں جاتا۔ موسم سرما کے دوران المندق کے بیشتر علاقوں پر دھند چھائی رہتی ہے اور درجہ حرارت منفی ہوجاتا ہے۔

شیئر: