Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

مسجد الحرام میں خاتون سکیورٹی اہلکار کی تصویر وائرل

سعودی وزارت داخلہ نے حج و عمرہ سکیورٹی فورس میں شامل خواتین کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں۔ خاتون سکیورٹی اہلکار خانہ کعبہ کے طواف کو منظم کرنے میں حصہ لے رہی ہے۔ 
 وزارت داخلہ نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر خاتون سیکیورٹی اہلکار کی تصویر جاری کی جو ریکارڈ وقت میں وائرل ہوگئی۔
تصویر میں نظر آرہا ہے کہ خاتون سکیورٹی اہلکار عمرہ زائرین سے خانہ کعبہ کے طواف کے دوران حفاظتی ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی کرا رہی ہیں۔
صارفین نے عمرہ زائرین کی سلامتی اور مسجد الحرام کے تحفظ کے انتظامات میں خواتین کی شرکت پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ 

شیئر: