Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

سعودی خاتون کا فن پارہ ولی عہد کے دفتر میں سج گیا

سعودی فن کارہ ولی عہد کے دفتر کی دیوار پر اپنا فن پارہ دیکھ کر خوش ہے۔(فوٹو العربیہ) 
تجریدی آرٹ کی سعودی فن کارہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دفتر کی دیوار پر آراستہ اپنا فن پارہ  دیکھ کر خوش ہے۔ 
یہ فن پارہ برطانوی وزیراعظم کے نجی ایلچی سے ملاقات کے موقع پر جاری ہونے والی تصویر میں نظر آرہا ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق  سعودیی فن کارہ وداد الاحمدی نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان سے برطانوی وزیراعظم کے ایلچی کی ملاقات کے موقع پر ولی عہد کے دفتر کی دیوار پر جو فن پارہ نظر آرہا ہے وہ میرا بنایا ہوا ہے۔ یہ منظر دیکھ کر بے حد خوش ہوں۔ خوشی کی انتہا کا اظہار بس سے باہر ہے۔ 
یاد رہے کہ سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن فرحان نے اس سے بتایا تھا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کئی برس پہلے یہ ہدایت جاری کرچکے ہیں کہ ان کے تمام دفاتر میں سعودی فن کاروں کے تیار کردہ تجریدی آرٹ کے فن پارے سجائے جائیں۔ 
شہزادہ محمد بن سلمان، سعودی دانشوروں اور فن کاروں کی مکمل سرپرستی کے لیے پرعزم ہیں۔ 

شیئر: