Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

کورونا کیسز سامنے آنے پر 18 مساجد عارضی طور پر بند

بند کی جانے والی مساجد کو سینیٹائزنگ کے بعد دوبارہ کھولا جائے گا۔(فوٹو عاجل)
سعودی وزارت اسلامی امور نے کورونا کیسز کے سامنے آنے پر مملکت کے 6 شہروں میں 18 مساجد کو عارضی طور پر بند کیا ہے۔ 
عارضی طور پر بند کی جانے والی مساجد کو سینیٹائزنگ کے بعد دوبارہ کھولا جائے گا۔
وزارت اسلامی امور کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ 69 دنوں میں مملکت کے مختلف شہروں میں اب تک 628 مساجد میں کورونا کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد انہیں سینیٹائزنگ کے لیے بند کیا گیا جن میں سے اب تک 598 مساجد میں جراثیم کش ادوایات کا سپرے کرنے کے بعد انہیں دوبارہ نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ 
جن 18 مساجد کو ہفتے کے روز عارضی طور پر بند کیا گیا ان میں دس مساجد قصیم ریجن میں اور دو مشرقی ریجن، دو ریاض، دو جازان، ایک عسیر اور ایک مسجد شمالی حدود ریجن میں تھی جہاں آنے والے افراد میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد انہیں سینیٹائزنگ کےلیے عارضی طور پر بند کیا گیا۔ 

شیئر: