Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 03 اگست ، 2025 | Sunday , August   03, 2025
اتوار ، 03 اگست ، 2025 | Sunday , August   03, 2025

جازان پر ایک اور بیلسٹک میزائل حملہ ناکام

حوثی ملیشیا سول تنصیبات اور شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کی کوشش کررہی ہے۔(فوٹو عرب نیوز) 
عرب اتحاد برائے یمن نے جمعے کو حوثیوں کا ایک اور بیلسٹک بیزائل حملہ ناکام بنایا ہے۔
اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئرترکی المالکی نے کہا ہے کہ ’حوثیوں نے جازان شہر کی سول تنصیبات اور شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا جسے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا گیا‘۔
الاخباریہ کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان نے بتایا کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق کیے جائیں گے۔ 
ترجمان کا کہنا ہے کہ ’حوثی ملیشیا سول تنصیبات اور شہریوں کو جان بوجھ کر منصوبہ بند طریقے سے نشانہ بنانے کی کوشش کررہی ہے‘۔ 
یاد رہے کہ عرب اتحاد نے بدھ  کی رات بھی سعودی عرب کی طرف ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے حملے ناکام بنائے تھے۔
عرب اتحاد نے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کی طرف داغے جانے والے پانچ بیلسٹک میزائل اور چار بارودری ڈرونز کو تباہ کیا تھا۔

شیئر: