Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 09 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   09, 2025
بدھ ، 09 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   09, 2025
تازہ ترین

ویڈیو:حرمین کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، ابوتراب

Array ( [und] => Array ( [0] => Array ( [video_url] => https://www.youtube.com/watch?v=x7JRvLbR1bw [thumbnail_path] => public://video_embed_field_thumbnails/youtube/x7JRvLbR1bw.jpg [video_data] => a:1:{s:7:"handler";s:7:"youtube";} [embed_code] => [description] => ) ) )
ریاض( ذکاءاللہ محسن) سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے، اس کے دفاع کے لئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہارمرکزی جمعیت اہلحدیث کے سنئیر نائب امیر مولانا علی محمد ابو تراب نے ایک عشائیے کے دوران کیا جس کا اہتمام پاکستانی تاجر شیخ سعید نے کیا تھا۔ اس موقعہ پر مولانا علی محمد ابو تراب کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب سے ہمارا روحانی اور عقیدت کا رشتہ ہے۔ حرمین شریفین کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ پاکستان میں سیاسی اور تمام مذہبی جماعتوں کی جانب سے تحریک دفاع حرمین شریفین کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کی سربراہی سنئٹیر ساجد میر کر رہے ہیں جبکہ اس کی صدارت مجھے سونپی گئی ہے۔ اس تحریک دفاع حرمین شریفین کا مقصد بھی یہی ہے کہ اگر کسی نے بھی سعودی عرب کی جانب جارحیت کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جاے گا جبکہ دنیا میں کہیں بھی مسلمانوں پر ظلم و ستم ہو تو اس کو روکا جائے۔ سعودی عرب کی قیادت میں بننے والے 39 ممالک کے عسکری اتحاد سےبھی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بہتر اقدامات ممکن ہیں۔ اسلامی ممالک کو سعودی عرب کا شکر گزار ہونا چاہئیے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عسکری اتحاد کی صورت میں ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جس پر السلامی ممالک جمع ہوکر دہشت گردی کے خاتمے کے ساتھ دیگر اہم مسائل کا حل بھی تلاش کیا جا سکتا ہے ۔پاکستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کافی عرصے سے بلوچستان میں ترقیاتی منصوبے تعطل کا شکار تھے مگر پاک چائنہ راہداری اور گوادر پورٹ سے بلوچستان نے ترقی کی رفتار پکڑی ہے وہ خوش آئندہے۔ سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے ہمارا دشمن مختلف حیلے بہانوں سے کاروائیاں کر رہا ہے مگر سی پیک مکمل ہو کر رہے گا اور اس سے صرف چائنہ اورپاکستان ہی مستفید نہیں ہوں گے بلکے دنیا کے دیگر اہم ممالک بھی اس سے تجارتی مقاصد حاصل کر سکیں گے۔ عشائیے میں انجینئرراشد محمود بٹ، مبین چوہدری، ڈاکٹر سعید وینس، نصیر احمد، وقارنسیم وامق،عدنان طارق بٹ ،فیض ابو غالب اور دیگر اہم افراد بھی شریک تھے۔ آخر میں معروف نعت خواں محمد اصغر چشتی نے حمد اور نعتیہ اشعار پڑھ کر سنائے جن کو حاضرین نے خوب محظوظ کیا ۔
 

شیئر: