Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 15 اگست ، 2025 | Friday , August   15, 2025
جمعہ ، 15 اگست ، 2025 | Friday , August   15, 2025
تازہ ترین

ساما نے العامودی منی ایکسچینج سے پابندی اٹھالی

ساما نے 6 نومبر2017  کو العامودی صرافہ پر پابندی عائد کی تھی۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے العامودی منی ایکسچینج کمپنی پر عائد پابندی اٹھالی ہے۔ ساما نے  پیر 12 اپریل 2021 سے منی ایکسچینج کاروبار کی اجازت دی ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ساما نے بیان میں واضح کیا ہے کہ العامودی منی ایکسچینج  نے اصلاح کے لیے مطلوبہ اقدامات کی پابندی کی اور ضوابط پر عمل درآمد کیا ہے۔ اسی وجہ سے عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ساما نے 6 نومبر2017  کو العامودی صرافہ پر پابندی عائد کی تھی۔

شیئر: