Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

اقامے کی تجدید، وزٹ ویزے میں توسیع، کرکٹ ٹورنامنٹ اور العلا ڈیویلپمنٹ پروگرام کے ڈیزائن سمیت اہم ویڈیوز

سعودی عرب میں منگل سے ماہِ رمضان کا آغاز ہو گیا ہے جبکہ مملکت میں وسیع پیمانے پر ایس او پیز کے حوالے سے آگاہی مہم جاری ہے تاکہ شہریوں کو کورونا وائرس سے بچایا جا سکے۔  سعودی عرب سے گذشتہ چند دن میں اہم خبروں کے بارے میں دیکھیں اردو نیوز کی ویڈیوز۔
اقامے کی تجدید، فائنل ایگزٹ سمیت غیر ملکیوں کے لیے ڈیجیٹل سروسز:سعودی عرب میں رہنے والے غیر ملکیوں اور مقامی شہریوں کے سرکاری معاملات کی انجام دہی میں سہولت کے لیے وزارت داخلہ بہتر سے بہتر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتی ہے تاکہ لوگوں کو سرکاری خدمات کا حصول آسان ہو۔

وزٹ ویزے میں توسیع کے لیے کن چیزوں کا خیال رکھا جائے؟رسائل والطلبات کے آپشن کے ذریعے مرحلہ وار معاملے کو متعلقہ اہلکار دیکھتے ہیں جس کے بعد دستاویزات مکمل ہونے پر ویزے کی مدت میں توسیع کر دی جاتی ہے۔

العلا ڈیویلپمنٹ پروگرام کے ڈیزائن کا تصور جاری: ولی عہد اور العلا رائل کمیشن کے چیئرمین شہزادہ محمد بن سلمان نے العلا ڈویلپمنٹ پروگرام کے ڈیزائن کا تصور جاری کر دیا۔ اسے رحلہ عبرالزمن(وقت کے ساتھ سفر) کا نام دیا گیا ہے۔

قصیم میں گھڑ سواری کا مقابلہ: گورنر قصیم کی سرپرستی میں کنگ سعود گراونڈ میں گھڑ سواری کا مقابلہ ہوا جس میں 12 بارہ چکر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو ایک ملین لاکھ ریال کے قریب انعامات دیے گئے۔

بیوٹی اینڈ ویلنس ایوارڈ کا آغاز: سعودی عرب میں زیبا جاوید نے بیوٹی اینڈ ویلنس ایوارڈ کا آغاز کیا ۔ اس پلیٹ فارم پر مختلف شعبوں میں کام کرنے والی خواتین کو ایوارڈز دیے  گئے جن میں جم فٹنس ٹرینر، ڈیزائنر، میک اپ آرٹسٹ ، فوٹوگرافر و دیگر خواتین شامل ہیں۔

سعودی افواج نےالحصینیہ اور نجران میں فرائض شروع کر دیے۔ سعودی افواج نے الحصینیہ اور نجران میں بئر عسکر علاقوں میں فرائض انجام دینا شروع کر دیے ہیں۔

وسیع پیمانے پر ایس او پیز کے حوالے سے آگاہی مہم: ریاض میونسپلٹی نے شہر بھر میں ایس او پیز کے حوالے سے وسیع پیمانے پر آگاہی مہم شروع کی ہے ۔

مارکیٹوں میں بھیڑ،ایس او پیز پر پابندی کے لیے دورے: مدینہ منورہ میونسپلٹی کے تفتیشی اہلکاروں نے رمضان المبارک کی تیاری کےلیے مارکیٹوں میں بھیڑ ہونے کی وجہ سے ایس او پیز پر پابندی کو یقینی بنانے کےلیے دورے کر رہے ہیں۔

شراب سمگلنگ کی کوشش ناکام: سعودی محکمہ کسٹم نے شراب کی 919 بوتلیں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔ سمگلروں نے بڑے اے سی یونٹ کے خفیہ خانوں میں بوتلیں نہایت مہارت سے چھپا رکھی تھیں۔

مدینہ منورہ میں سافٹ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد: مدینہ منورہ میں فرینڈز سی سی کلب کی جانب سے سافٹ بال کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا۔ اس ٹورنامنٹ میں 20 ٹیموں نے شرکت کی۔

کنگ عبداللہ فضائیہ کالج کے فارغ التحصیل طلبہ کو اسناد: ولی عہد کی نیابت کرتے ہوئے سعودی مسلح افواج کے سربراہ نے کنگ عبداللہ فضائیہ کالج کے فارغ التحصیل طلبہ کو اسناد سے نوازا .

زمانہ قدیم میں طلبا مساجد میں پڑھتے تھے: ریاض میں مقیم ڈاکٹر محمد الربیع کا کہنا ہے کہ زمانہ قدیم میں طلبا مساجد میں پڑھا کرتے ‏تھے۔

سعودی عرب میں ماہ رمضان کا آغاز منگل سے ہو گیا۔ انسانی کوششوں اور تکنیکی صلاحیتوں کے ذریعے رمضان کے مہینے کا چاند دیکھا گیا۔

شیئر: