Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ تراویح

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں پیر کو کورونا وائرس سے بچاو کے لیے سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ پہلی تراویح ادا کی گئی ہے۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسجد الحرام  اور مسجد نبوی میں جماعت سے تراویح پڑھانے اور تراویح کی 10 رکعتوں پر اکتفا کرنے کی منظوری دی تھی۔

اجازت نامے کے بغیر مسجد الحرام آنے والوں پر جرمانہ ہوگا۔( فوٹو ایس پی اے)

قبل ازیں سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا تھا کہ یکم رمضان منگل 13 اپریل سے مسجد الحرام میں نماز، عمرہ اور مسجد نبوی کی زیارت کے اجازت نامے مشروط جاری کیے جائیں گے۔
یہ اجازت نامے ان امیدواروں کو دیے جائیں گے جو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں گے یا پہلی خوراک پر 14 دن گزر چکے ہوں گے۔
 سعودی وزارت داخلہ نے انتباہ کیا تھا کہ اجازت نامے کے بغیر مسجد الحرام آنے والے عمرہ زائرین پر دس ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔

اجازت نامے مشروط جاری کیے جا رہے ہیں( فوٹو ایس پی اے)

سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے  کے مطابق مسجد الحرام اور مسجند نبوی میں 24 گھنٹے سینیٹائزنگ کا سلسلہ رکھا رکھا جا رہا ہے۔ تمام فرش، چھتوں، دیواروں، کھلے مقامات کی وقفے وقفے سے سینیٹائزنگ ہورہی ہے۔ 
 زائرین کی آمد و رفت کے عمل کو منظم کیا جا رہا ہے۔ مسجد الحرام میں داخلی راستوں پر تھرمل کیمرے لگائے گئے ہیں جبکہ ہر دروازے پر سکیورٹی اہلکار نمازیوں کی رہنمائی کے لیے موجود ہیں۔
 

شیئر: