سعودی عرب میں ایوان شاہی نے کہا ہے کہ شہزادہ بندر بن فیصل بن سعود بن عبدالرحمن آل سعود کا اتوار کو انتقال ہوگیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ نماز جنازہ پیر 12 اپریل کو ادا کی جائے گی۔
شہزادہ بندر بن فیصل بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کے نواسے تھے۔ شہزادہ بندر بن فیصل بن سعود کے 13 بیٹے اور بیٹیاں ہیں۔ ان میں سب سے نمایاں شہزادہ سعود بن بندر ہیں جو شاعر تھے۔