Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
تازہ ترین

امارات کی جیلوں سے 439 قیدیوں کی رہائی کا حکم

قیدیوں کے ذمہ مالی واجبات بھی طے کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔( فوٹو گلف نیوز)
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النھیان نے ماہ رمضان کے موقع پر ملک کی جیلوں سے 439 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’وام ‘کے مطابق امارات کے صدر نے رہا کیے جانے والے قیدیوں کے ذمہ مالی واجبات کو بھی طے کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
شیخ خلیفہ بن زاید کا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیا جانے والا یہ اقدام رواداری اور رحمدلی کی ان اقدار کے لیے ہے جس میں ان قیدیوں کو نئے سرے سے زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرنا اور ان کے اہل خانہ اور معاشرے پر اس کے مثبت اثرات کرنا ہے۔
یاد رہے کہ سالانہ بنیاد پر قیدیوں کو سزاؤں میں رعایت کا اعلان ماہ رمضان سے قبل کیا جاتا ہے تاکہ معاشرے میں خاندانی روابط اور رشتوں کو تقویت ملے۔
والدین اور بچوں کو خوشیاں نصیب ہوں اور رہا ہونے والے قیدیوں کو اپنے مستقبل کی نئے سرے سے بہتر تعمیر کا موقع میسر آئے اور وہ ذمہ داری کے ساتھ معاشرے میں رہ سکیں۔

شیئر: