Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

اختلافات کے بعد اردن کے شاہ عبداللہ اور شہزادہ حمزہ پہلی مرتبہ اکھٹے منظرعام پر

گزشتہ ہفتے شاہی محل میں ہونے والے تنازعے کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ شاہ عبداللہ دوئم اور شہزادہ حمزہ اکھٹے نظر آئے ہیں۔ (فوٹو: عرب نیوز)
اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور ان کے سوتیلے بھائی شہزادہ حمزہ اختلافات کے بعد پہلی مرتبہ ایک ساتھ نظر آئے۔
عرب نیوز کے مطابق شاہ عبداللہ اور شہزادہ حمزہ ہاشمی سلطنت کے قیام کے سو سال پورے ہونے کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں اکھٹے نظر آئے۔

 

شاہی محل کی جانب سے شاہ عبداللہ دوم، شہزادہ حمزہ، ولی عہد حسین اور دوسرے معززین کی ایک تصوریر جاری کی گئی ہے جس میں وہ امان میں شاہ طلال کی قبر پر اکھٹے فاتحہ پڑھتے نظر آرہے ہیں۔
خیال رہے گزشتہ ہفتے شاہی محل میں ہونے والے تنازعے کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ شاہ عبداللہ دوئم اور شہزادہ حمزہ اکھٹے نظر آئے ہیں۔

شیئر: