Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

عرب اتحاد نے حوثیوں کا ڈرون یمن کی فضائی حدود میں تباہ کردیا

جمعہ کو خمیس مشیط پر ڈرون اور جازان پر بیلسٹک میزائل کے حملے ناکام بنائے گئے تھے( فوٹو عرب نیوز)
عرب اتحاد نے سنیچر کو سعودی عرب کی طرف بھیجے گئے حوثیوں کے ڈرون کو یمن کی فضائی حدود میں تباہ کردیا۔
الاخباریہ نے عرب اتحاد کے حوالے سے بتایا کہ بارودی مواد سے لدے ڈرون کو یمن کی فضائی حدود میں راستے میں روکا گیا ہے۔
یاد رہے کہ عرب اتحاد نے جمعے کوخمیس مشیط کی طرف بھیجے گئے بارودی مواد سے لدے ڈرون اور جازان پر بیلسٹک میزائل کو راستے میں روک کر تباہ کیا تھا۔
 سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان نے بیان میں کہا  تھاکہ ’حوثی ملیشیا کی طرف سے شہری اہداف کو نشانہ بنانے کی کوششوں کو جنگی جرائم سمجھتے ہیں۔‘
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ’بین الاقوامی قانون کے مطابق شہریوں کے تحفظ کے لیے مناسب عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔‘

شیئر: