Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

پانچ علاقوں میں 14 مساجد عارضی طور پر بند

سنیچر کو سترہ مساجد کو سینیٹائزنگ کے بعد دوبارہ کھولا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ مملکت کے پانچ علاقوں کی 14 مساجد میں 16 نمازیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے پر ان مساجد کو سینیٹائزنگ کےلیے عارضی طورپر بند کیا گیا ہے۔
ویب نیوز سبق کے مطابق وزارت اسلامی امور نے گزشتہ 62 دنوں میں 542 مساجد میں کورونا کیسز کی تصدیق ہونے پر انہیں بند کیا بعدازاں 519 مساجد کو مکمل طورپر سینیٹائز کرنے کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا۔ 
جن پانچ علاقوں کی 14 مساجد میں کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ان میں پانچ مساجد عسیر ریجن جبکہ چار مکہ مکرمہ ، تین ریاض ، حدود الشمالیہ اور مشرقی ریجن کی ایک ایک مسجد شامل ہے۔ 
سنیچر کو سترہ مساجد کو سینیٹائزنگ کے بعد دوبارہ کھولا گیا جن میں ریاض ، مکہ مکرمہ ، قصیم ، تبوک ، الباحہ، نجران اور مشرقی ریجن کی مساجد شامل ہیں۔ 
وزارت اسلامی امور کی جانب سے نماز باجماعت کےلیے آنے والوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کورونا سے بچاو کےلیے ایس او پیز کا ہرطرح سے خیال رکھیں اور صفوں کے درمیان سماجی فاصلے کے اصول پرمکمل طورپر عمل کریں جبکہ ماسک کی پابندی لازمی کی جائے۔ 
وزارت نے معلومات اور اطلاعات کےلیے ٹول فری نمبر 1933 بھی مخصوص کیا ہے جہاں ٹیلی فون کرکے کسی بھی خلاف ورزی کے بارے میں نہ صرف اطلاع دی جاسکتی ہے بلکہ معلومات بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔ 

شیئر: