کویت اور مصر سمیت دوسرے عرب ممالک میں کورونا کیسز بڑھ گئے
کویت اور مصر سمیت دوسرے عرب ممالک میں کورونا کیسز بڑھ گئے
جمعہ 9 اپریل 2021 13:39
24 گھنٹے کے دوران عراق میں سات ہزار سے زائد، مصر میں 789 جبکہ لبنان میں 35 سو کیس سامنے آئے (فوٹو: ٹوئٹر)
عرب و دیگر ممالک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران اضافہ سامنے آیا ہے۔ عراق میں سات ہزار سے زائد، مصر میں 789 جبکہ لبنان میں 35 سو افراد میں کورونا وائرس کے تصدیق ہوئی۔
ویب نیوز ’سبق‘ نے عراقی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 34 ہلاکتوں کے بعد اب تک 14 ہزار 606 افراد اس مہلک وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔‘
گذشتہ دن کے دوران سات ہزار 817 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد نو لاکھ تین ہزار 439 تک پہنچ گئی۔
مصر میں ایک دن کے دوران 789 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی (فوٹو: ٹوئٹر)
لبنان میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران تین ہزار 510 کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد مجموعی تعداد 4 لاکھ 89 ہزار 428 ہو گئی ہے جبکہ 24 گھنٹوں میں 37 افراد ہلاک ہوئے۔
اسی طرح فسلطین میں گزرے 24 گھنٹوں میں کورونا سے 28 افراد ہلاک ہوئے جبکہ دو ہزار 884 نئے کیسز کی تصدیق اور 1898 مریض صحت یاب ہوئے۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے صحت یابی کا تناسب 88.1 فیصد ہے جبکہ ہلاکتیں ایک فیصد ہے،201 مریضوں کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے جن میں سے 61 وینٹی لیٹر پر ہیں۔
تیونس میں 18 سو33 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 49 ہلاکتیں ہوئیں۔
تیونس کی وزارت صحت کے مطابق ’اب تک نو ہزار 136 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔‘
کویت میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 13 سو 79 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد اب تک مجموعی مریضوں کی تعداد دو لاکھ 42 ہزار 848 تک پہنچ گئی ہے جبکہ کویت میں اب تک کورونا سے13 سو83 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
مراکشی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 635 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ چھ ہلاکتوں کے بعد اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہزار 873 ہو گئی ہے۔
الجزائرمیں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی (فوٹو: ٹوئٹر)
الجزائر میں 112 کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 18 ہزار 116 ہو گئی ہے جبکہ 24 گھنٹے دوران تین ہزار 119 افراد مرض سے صحت یاب بھی ہوئے۔
مصری وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں 789 افراد کے کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد اب تک مجموعی کیسز ایک لاکھ 87 ہزار 889 ہو گئے ہیں۔
مصری معاون وزیر صحت اورسرکاری ترجمان ڈاکٹر خالد مجاھد کا کہنا ہے کہ ’ مصر میں 24 گھنٹے میں 33 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 323 ہو چکی ہے۔